ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لوک سبھا انتخابات میں شکست کے باوجود اس سیٹ کو جیت کر خوش کیوں ہے کانگریس؟

لوک سبھا انتخابات میں شکست کے باوجود اس سیٹ کو جیت کر خوش کیوں ہے کانگریس؟

Mon, 27 May 2019 10:25:29    S.O. News Service

رائے پور،27/ مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات 2019 میں کانگریس چاہ کر بھی اچھی کارکردگی نہیں کر سکی۔543 سیٹوں میں سے کانگریس صرف 52 سیٹیں ہی جیتنے میں کامیاب ہو سکی۔وہیں بی جے پی نے بڑی جیت درج کرتے ہوئے 303 سیٹوں پر قبضہ جمایا۔لیکن بری طرح ہارنے کے باوجود چھتیس گڑھ کانگریس نکسل متاثرہ بستر سیٹ کی فتح سے کافی مطمئن اور خوش ہے۔کانگریس نے در ج فہرست ذاتوں کے لیے مخصوص اس سیٹ سے پہلی بار پارلیمانی انتخابات جیتا ہے۔اس سیٹ سے کانگریس امیدوار دیپک بیج نے بی جے پی کے بیدرام کشیپ کو 38,982ووٹوں کے فرق سے شکست دی ہے۔لوک سبھا انتخابات سے پہلے کانگریس کو امید تھی کہ وہ اسمبلی انتخابات کا مظاہرہ دوہرائے گی اور 11 پارلیمانی سیٹوں میں سے زیادہ تر اس کے حصے میں آئیں گی۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے 15 سال کے بی جے پی حکومت کو ختم کر کے صوبہ میں حکومت بنائی تھی۔لیکن امید کے برعکس ریاست کی 11 پارلیمانی سیٹوں میں سے کانگریس کے حصے میں صرف دو سیٹ آئی ہیں۔دیگر نو سیٹیں بی جے پی کے حصے میں گئی ہیں۔اگر لوک سبھا انتخابات کی بات کریں تو گزشتہ چار انتخابات میں یہ کانگریس کی بہترین کارکردگی ہے۔ اس سے پہلے کے تین پارلیمانی انتخابات میں کانگریس کے اکاؤنٹ میں صرف ایک سیٹ ملی تھی۔ریاستی کانگریس کے ترجمان شیلیش نتن ترویدی نے کہاکہ ہم نے قبائلی امیدواروں کے لئے محفوظ بستر اور کاکیر سیٹوں پر اچھی کارکردگی۔یہ دوسری بات ہے کہ ہم صرف بستر سیٹ ہی جیت سکے، اور محض 6,917ووٹوں کے فرق سے کانکیر ہار گئے۔مودی لہر کے باوجود کانگریس نے چھتیس گڑھ میں نشستوں کی تعداد بڑھا کر دو کر لی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ اہم ہے کہ پارٹی نے نومبر 2000 میں چھتیس گڑھ کے قیام کے بعد پہلی بار محفوظ لوک سبھا سیٹ جیتی ہے۔ غور طلب ہے کہ بستر انتخابات سے قبل نکسلیوں نے بی جے پی ممبر اسمبلی بھیما مانڈوی اور چار سکیورٹی اہلکاروں کو قتل کر دیا تھا۔


Share: